پرگیہ ٹھاکر نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتایاتھا اور گوڈسے کو دہشت گرد کہنے والوں کو اپنی گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیا تھا۔
پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان پر پر آج کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ 'پرگیہ ٹھاکر نے نا تھورام گوڈ سے کو بڑی شخصیت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں'-
انہوں نے کہا جس نے مہاتما گاندھی پر گولی چلائی یہ اس وقت کا دہشت گرد رہا ہے، اسے کیسے اچھا کہہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ملک میں امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں- ان لوگوں کا کام نفرت پھیلانا ہے، ان لوگوں کا جنگ آزادی میں کوئی رول نہیں رہا ہے- اس لیے یہ لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں- لیکن جب تک ہم جیسے لوگ زندہ ہیں ہم گاندھی، امبیڈکر ،مولانا آزاد اور دیگر لوگوں کے خلاف کچھ بھی غلط نہیں سنیں گے اس لیے اب ہم پرگیہ ٹھاکر کی شکایت بھوپال کے جہانگیرآباد تھانے میں کریں گے'۔