ETV Bharat / state

'کانگریسی رام مندر کے حق میں تھے' - ہنومان چالیسہ اور بھگوان رام کی پوجا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس کے صدر نے کہا کی سارے کانگریسی رام مندر کے حق میں تھے۔

Congress president says 'Congressmen were in favor of Ram Mandir'
'کانگریسی رام مندر کے حق میں تھے'
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:21 PM IST

مدھیہ پردیش میں اندور شہر کانگریس صدر وین باک لیوال نے کہا کہ صوبے کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے کہنے پر ہم سب اپنے گھروں پر ہنومان چالیسہ اور بھگوان رام کی پوجا کر رہے ہیں۔

'کانگریسی رام مندر کے حق میں تھے'

کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے بھگوان رام کی پوجا کی اور مندر کی سنگ بنیاد میں لگنے والے چاندی کے پتھر کی پوجا ارچنا کے بعد کانگریس کے لوگ راج والا سے ایودھیا جائیں گے، بھگوان رام سب کے ہیں یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سناتن دھرم میں عقیدہ رکھتے ہیں، ہندو مسلم سکھ ہو یا عیسائی، سب ایک ہیں۔ رام مندر کا فیصلہ دینے والے میں ان پانچوں ججوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کے فیصلے سے آج رام مندر بننے جا رہا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ یہ بولنے والی باتیں ہیں ہم سب کانگریسی مندر بننے کے حق میں تھے، سپریم کورٹ میں اس کا مقدمہ چل رہا تھا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اب ہم مندر بنے کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی سنگ بنیاد میں لگنے والے پتھروں کی پوجا ارچنا کر رہی ہے اسی کی طرز پر آج کانگریس نے بھی اندور میں سنگ بنیاد میں چاندی کے پتھروں کی پوجا ارچنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.