ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ آج شام کو وزیراعلی کمل ناتھ نے کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں جو فیصلہ لیا گیا اسے کانگریس کی ترجمان شوبھا اوجھا اور وزیر رابطہ عامہ پی سی شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'آج سبھی اراکین اسمبلی اور آزاد امیدوار میٹنگ میں موجود تھے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ کانگریس کے پاس اراکین اسمبلی کی اکثریت ہے۔ اس لیے ہم یہ لڑائی لڑیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ جو گئے تھے اور ان سے کہا گیا تھا کہ راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے لیکن جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ جانے والے اراکین اسمبلی ان سے ناراض ہیں اور وہ وزیراعلی کے رابطے میں ہیں اور حکومت کو کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح اکثریت اسمبلی میں ثابت کریں گے ۔