بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں 2023 میں اسمبلی انتخابات ہوں گے جس کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے کمر کس لی ہے جس کے لئے ضلع انتظامیہ جگہ جگہ ووٹر لسٹ میں نئے ووٹروں کو شامل کرنے اور ووٹر کارڈ میں درستگی کے لیے جگہ جگہ کیمپ منعقد کر رہی ہے۔ دارالحکومت بھوپال کے کئی علاقوں میں نئے ووٹروں کے نام شامل تو کیے جارہے ہیں لیکن پرانے ووٹروں کے نام لسٹ سے ہٹائے جانے کا معاملہ سامنے آ رہا ہے، جس پر کانگریس لیڈر آضف زکی نے ضلع کلکٹر بھوپال اویناش لوانیہ سے شکایت کی اور بتایا کہ نریلا اسمبلی حلقے میں بوتھ پر ضلع انتظامیہ کے بی ایل او صحیح طریقے سے اپنی خدمات انجام نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ جو بی ایل او 10-10 برسوں سے ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے، انہیں ہٹاکر ان کی جگہ دوسرے لوگوں کو لایا گیا ہے جو ایمانداری سے کام نہیں کررہے ہیں۔ Madhya Pradesh Voter List
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور سے بی ایل او کو اقلیتی طبقے کے لوگوں کے جان بوجھ کر ووٹر لسٹ سے نام کاٹنے کا ٹارگیٹ دیا گیا ہے جس سے اس علاقے کے ہر خاندان کا ایک سے دو نام کم کر دیا جا رہا ہے۔ اس لیے کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور کہا گیا ہے کہ یہاں پر منصفانہ سماعت ہونی چاہیے نہ کی بھید بھاؤ کا رویہ اپنایا جانا چاہیے۔ اس لئے جو بھی لوگ اس ووٹر لسٹ پر کام کر رہے ہیں انہیں ایمانداری سے کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ووٹر لسٹ کا کام یکم نومبر سے جاری ہے جس میں ایک خاص طبقہ کے بی ایل او کو ہٹا کر دوسرے لوگوں کو ان کی جگہ لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے دباؤ میں یہ سب کام کیے جا رہے ہیں۔ اس لئے ہم نے ضلع کلکٹر سے شکایت کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کر کے یہاں پر سچے اور ایمانداروں کو لایا جایا جائے تاکہ کسی ایک طبقے کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ Madhya Pradesh Voter List
یہ بھی پڑھیں : Ujjain Simhastha mela 2028 اجین میں انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا