مرکزی حکومت کے ذریعہ سیاہ قانون کے خلاف ملک بھر میں جہاں مظاہرے ہو رہے وہیں آج سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ریلی کی شکل میں ہاتھوں میں تختیاں لیکر سیاہ قانون کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کمشنر دفتر پہنچے جہاں یوم جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے حکومت سے مطالبہ تھا کہ اس سیاہ قانون کو فورا واپس لیا جائے اور ان میں جو مذہبی لفظ استعمال کیا ہے اسے بھی ہٹایا جائے۔
شہریت ترمیم قانون میں مذہب لفظ کو ہٹایا جائے ساتھ ہی مخصوص ملکوں کے نام کی جگہ پڑوسی ملک لکھا جائے کیونکہ بھارت میں مذہب کے نام پر کوئی بھید بھاؤ نہیں کیا جاتا۔
ان لوگوں نے ریاستی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس سیاہ قانون کے خلاف اپنا موقف واضح کریں، تاکہ ریاستوں صوبے کی عوام میں کوئی شک و شبہ نہ رہے۔
واضح رہے کہ میمورنڈم کے بعد خطاب ڈی پی آئی کے صدر سعید لودھی نے کیا۔
شہری ترمیم قانون کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ریلی کی شکل میں کمشنر دفتر پہنچ کر کر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا جس میں بڑی اکثریت میں خاتون نے شرکت کی۔