ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کورونا کرفیو کی معیاد میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے لئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بھوپال کی تنظیم برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے لوگوں میں فوڈ پیکٹ اور کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی رمضان کے مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کٹ تقسیم کی جارہی ہے۔
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تنظیم اب سبزیاں بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو دشواریوں کو سامنا کرنہیں پڑے۔
واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن میں مسلسل ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے کورونا کرفیو کو بڑھا کر اب 10مئی تک کر دیا گیا ہے حالات کو دیکھتے ہوئے آگے بھی اس کرفیو میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔