شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک چلانے والی مہم آئین بچاؤ ملک بچاؤ کے کنوینر عمیق جامعی اور رمیش دیکشت نے سابق گورنر عزیز قریشی سے ملاقات کی اور انہیں اس مہم کی سرپرستی کی پیشکش کی -
عزیز قریشی نے عمیق جامعی اور رمیش دیکشت کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے پہلی ریلی لکھنؤ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پرسابق گورنر عزیز قریشی نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کور بھارت کے آئین کے بنیادی اصولوں اور جمہوری قدروں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف آواز بلند کرنے والے لوگوں اور طلبا کے ساتھ اترپردیش کی برسر اقتدار جماعت اور پولیس کا رویہ یا من مانی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے واپس لیے جانے تک عوامی آندولن جاری رہنا چاہیے -
انہوں نے کہا گاندھی، پٹیل، نہرو، لوہیا امبیڈکر اور مولانا ابوالکلام آزاد کے ملک کو دوبارہ سیکولر ملک بنانے کے لیے عدم تشدد کا راستہ اختیار کرکے سیاہ قانون کے خلاف دلیری سے آگے بڑھیں۔