دہلی میں دوسری بار عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے سے پہلے ہی اندور میں عام آدمی پارٹی کے لیے جشن کا ماحول ہے۔ جہاں بی جے پی، کانگریس کے جھنڈے اور بینرز فروخت ہوتے تھے اب وہاں اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے جھنڈے اور بینرز سال بھر فروخت ہونے کے لیے دستیاب ہو ںگے۔
دراصل ہر انتخابات میں ریاست کو انتخابی سامان کی فراہمی کرنے والی اندور کی پروموشنل میٹریل مارکیٹ اب اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے پروموشنل میٹریل کو ترجیح دے رہی ہے۔ دہلی کے انتخابی نتائج آتے ہی دکانوں میں کیجریوال کے کیپس جھنڈے اور فوٹو سج گئے ہیں۔
دکانداروں کا خیال ہے کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بھلے ہی عام آدمی پارٹی کا تشہیر کا سامان فروخت نہیں ہوا ہو لیکن بہار کے بعد مدھیہ پردیش میں پنچایتوں کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے پروموشنل میٹریل کے ساتھ ساتھ اب عام آدمی پارٹی کے بھی پروموشنل میٹریل فروخت ہونگے۔