حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھوپال سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی بات کہی ہے۔ Hijab Ban in Karnataka Educational Institute
وہیں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے لوگوں کو عدالت کے فیصلے کو قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Narottam Mishra on Karnataka High Court Verdict
حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی بیان بازی کا دور شروع ہو گیا ہے حالانکہ ریاست میں حجاب پر نہ تو کوئی پابندی ہے اور نہ ہی یہاں اس پر کوئی تنازعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kaleem ul Hafeez on Karnataka High Court Verdict: کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر کلیم الحفیظ کا ردعمل
وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ 'عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔'