ETV Bharat / state

All India Mushaira اجین میں عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا انعقاد

تاریخی شہر اجین میں مشاعرہ کمیٹی نے آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا جس میں ملک بھر سے تشریف لائے نامور شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کیے وہیں اردو ادب میں بہترین خدمات کے لیے ڈاکٹر ضیاء رانا اور محمد احمد سحر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ All India Mushaira Held In Ujjain

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 11:49 AM IST

Updated : Dec 23, 2022, 12:31 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے مالوہ کی شب ملک بھر میں مشہور ہے اسے گلابی موسم میں تاریخی شہر اجین میں مشاعرہ کمیٹی نے آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر کے شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کیے وہیں اردو ادب میں بے لوث خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ضیاء رانا اور محمد احمد سحر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر شاداب صدیقی بخوبی انجام دیں وہیں صدارت سوشلسٹ سید حفاظت علی نے کی اور تمام شعرا کرام اور سامعین کا شکریہ شکیل پٹواری نے ادا کیا یہ مشاعرہ رات کے آخری پہر میں اختتام پذیر ہوا۔ کورونا وبا کے پابندیوں کے اختتام کے بعد مدھیہ پردیش میں اب تک کا یہ سب سے بڑا مشاعرہ رہا۔ All India Mushaira Held In Ujjain

اجین میں عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا انعقاد

اس مشاعرے کو لے کر لوگوں میں بڑی دلچسپی نظر آئی مشاعرے کی شروعات سے لے کر آخری دور تک سامعین مشاعرے کا لطف اٹھایا بلکہ شعراء کرام کو بھی داد و تحسین سے خوب نوازا حالانکہ ان دو سالوں میں ادب کی محفلیں آن لائن ہی محدود ہوگئی تھی لیکن ایک بار پھر یہ سلسلہ ملک بھر میں دوبارہ شروع ہوگیا ہے

شاعر راجیش ریڈی نے اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ

ایک آنسو کورے کاغذ پر گرا اور ادھورا خط مکمل ہوگیا

ڈاکٹر مہتاب عالم نے پڑھا

بستی ہیں ملک ملک میں اردو کی بستیاں

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

یہ کون سے روپ تم نے دھارے ہیں

آئینے دل میں کیوں اتارے ہیں

اس کو آواز دو محبت سے

اس کے سب نام پیارے پیارے ہیں

شاعر عادل رشید نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ

گناہ کیا ہے ثواب کیا ہے وہ شخص ہم کو بتا رہا ہے

کسی کے رشتے خراب کرکے جو اپنے رشتے بنا رہا ہے۔

شاعر الطاف ضیاء نے پڑھا

ہم لوگ نمازوں کے بھی پابند نہیں ہیں

اور اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : All India Mushaira in Indore: حضرت بلاول شاہ ولی کے عرس پر آل انڈیا مشاعرہ

Last Updated : Dec 23, 2022, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.