ETV Bharat / state

Bulldozer Action In Ujjain اجین میں بلڈوزر کاروائی کی مذمت

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 6:08 PM IST

ضلع اجین میں مہا کال کی سواری پر تھوکنے کے الزام میں گرفتار لوگوں کے مکان پر بلڈوزر کاروائی کی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مذمت کی۔ وہیں اس کاروائی پر سوال بھی اٹھائے۔

اجین میں بلڈوزر کا رواہی کی مخالفت
اجین میں بلڈوزر کا رواہی کی مخالفت
اجین میں بلڈوزر کا رواہی کی مخالفت

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پیر کے روز نکلنے والی مہاکال کی شاہی سواری پر اقلیتی طبقے کے ایک مکان سے تھوکنے اور کلا کرنے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا،اس سلسلہ میں جلوس میں شامل عقیدت مندوں نے شکایت درج کروائی تھی۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا تھا کہ ان لوگوں کے مکان پر بلڈوزر کاروائی کی جائے جس پر ضلع انتظامیہ نے ان کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے سخت پہرے میں بلڈوزر کاروائی کو انجام دیا۔

بلڈوزر کاروائی کے بعد آل انڈیا اتحاد المسلمین بھوپال کے سیکرٹری توقیر نظامی نے جہاں شاہی سواری پر تھوکے جانے یا کلا کرنے کی سخت مذمت کی تو وہیں انہوں نے ملزمین کے گھروں پر چلائے گئے بلڈوزر کے خلاف آواز بلند کی۔ اس موقع پر توقیر نظامی نے کہا کہ آل انڈیا اتحاد المجلس مدھیہ پردیش اجین میں ہوئے معاملے جس میں مہا کال کی شاہی سواری پر تھوک نے یا کلا کرنے کی بات سامنے آئی جسے غیرسماجی عناصر نے انجام دیا۔ انہوں نے کہا اس معاملہ کی مجلس کی جانب سے مذمت کی جاتی ہے۔ ہم اس طرح کے کام کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں لیکن آج جو ہو رہا ہے ہمارے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ نروتم مشرا کے اشاروں پر سبھی ہندو تنظیمیں یکجاں جمع ہوکر ڈی جے اور ڈھول تاشوں کے ساتھ کچھ مسلم لوگوں کے گھروں کو منہدم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ کام حکومت کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ ہٹلر شاہی کی طرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bulldozer Action اجین میں مہاکال کی سواری پر تھوکنے والوں کے مکان پربلڈوزر کاروائی

توقیر نظامی نے مزید کہا کہ آل انڈیا اتحاد المسلمین ان سب معاملات کا پرزور طریقے سے مخالفت کرتی ہے اور بتا دینا چاہتی ہے کہ وزیراعلی اور وزیر داخلہ اپ لوگ ووٹوں کی سیاست میں اندھے مت ہو جائیے اور اس طرح کے کام کرنا بند کر دیجئے۔ انہوں نے کہا ریاست مدھیہ پردیش میں جو آر ایس ایس، بجرنگدل اور وشو ہندو پریشد کے غنڈے نے جس طرح کا اتپات مچا رکھا ہے،جس طرح کی ظلم و زیادتی کر رہے ہیں کیا آپ کبھی ان لوگوں کے مکانات پر بلڈوزر کی کارواہی کرنے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.