بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے رہنما اور راجہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی ریاست مدھیہ پردیش میں منسیپل انتخابات کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ پراپرٹی ٹیکس معاف کر دے گی اور کمرشل ٹیکس کو آدھا کم کر دے گی اور 20 ہزار لیٹر پینے کا پانی مفت ہر گھر کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اس بار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی زبردست انٹری کی وجہ سے الیکشن سہ رخی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا منشور جاری کردیا ہے۔ وہ عام آدمی پارٹی کو جیتنے کے بعد ایک ایک کرکے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ Aam Aadmi Party Local Body Manifesto issued
انہوں نے کہاکہ اگر عام آدمی پارٹی مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات جیتتی ہیں تو ہاؤس ٹیکس معاف کرے گے اور کمرشل ٹیکس آدھا معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی دہلی ماڈل کی طرز پر منسیپل کارپوریشن کو صاف ستھرے, بدعنوانی سے پاک بنائے گی- لمبے عرصے سے منسیپل کارپوریشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت رہی ہے۔ وہی لوگوں نے کانگریس کا راج بھی دیکھا ہے- اب اس بار عام آدمی پارٹی کا ایماندار سیاسی آپشن مدھیہ پردیش کے لوگوں کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: