بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سمپیتھی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ''تعمیر معاشرہ'' کے عنوان سے یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا- کانفرنس میں ملک کے ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور امت مسلمہ سے بچوں کو تعلیم دلانے کی تلقین کی-
آپ کو بتا دیں بھوپال میں سمپیتھی فاؤنڈیشن کا قیام 2018 میں عمل میں آیا تھا- سمپیتھی فاؤنڈیشن کا مقصد مسلم معاشرے میں تعلیمی بیداری کے ساتھ ساتھ روزگار اور دیگر مسائل میں بیداری پیدا کرنا۔
اس سلسلے میں سماج میں تعمیر معاشرہ کے عنوان سے سیمینار سمپوزم اورجلسوں کا انعقاد کیا گیا مسلم سماج کو حصول تعلیم کی۔
دانشوروں کا ماننا ہے کہ اسلام میں علم کی کسی قسم کی تقسیم نہیں کی گئی لیکن معاشرے میں دینی علوم اور دنیاوی علوم کو تقسیم کر معاشرہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
سمپیتھی فاؤنڈیشن کے ''تعمیر معاشرہ'' کانفرنس کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں ملک کے معروف دانشوروں نے شرکت کی۔
دہلی سے تشریف لائے موٹیویشنل اسپیکر سمیر صدیقی نے کہا کہ اس وقت مسلم طبقہ سماجی، سیاسی، تعلیمی اور دینی لحاظ سے بہت پیچھے ہے، ہمیں اپنے معاشرے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔