دھار: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں ایک شخص نے اپنی بیوہ بہو کی دوسری شادی کرائی اور والد کے طور تمام رسومات ادا کیے۔ جانکاری کے مطابق کورونا وبا کے دوران ریٹائر بینک آفیسر یگ پرکاش تیواری کے بیٹے پرینکا تیواری کی موت ہوگئی، جس کے بعد بہو پرینکا اور نو سال کے بیٹے کے اوپر مصبیت کا پہاڑ ٹوٹ گیا After the death of the son, the father-in-law married the daughter-in-law۔
مزید پڑھیں:
- Digital Payment at Wedding in Gopalganj: بہار میں انوکھی شادی، مہمانوں نے آن لائن نذرانہ پیش کیا
- Patta Mela of Purnia: شادی کا منفرد طریقہ، لڑکی کے پان کھا لینے پر رشتہ پکا
پرینکا کے بیوہ ہونے کے بعد ریٹائر بینک آفسر نے اپنی بہو کے درد کو سمجھا اور بڑا فیصلہ لیا۔ انہوں نے بہو کو بیٹی مانتے ہوئے اس کے لیے شریک حیات کی تلاش شروع کر دی۔ کافی مشقت کے بعد ناگپور میں انہوں نے بہو کی شادی طے کی اور بہو کو بیٹی مانتے ہوئے سبھی رسومات ادا کیے اور ناگپور میں شادی ہوئی۔