ETV Bharat / state

اندور: کورونا کے 40 نئے معاملے، چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 7:28 PM IST

ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 40 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، اس طرح ضلع میں کووڈ-19 سے اب تک 4 ہزار 615 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

coronavirus
coronavirus

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ’کووڈ 19' کے 40 نئے معاملات کے بعد، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ہوگئی ہے۔ ر احت کی بات یہ ہے کہ اب تک 3415 متاثرہ مریض صحت مند ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جڑیا نے گذشتہ رات ایک بلیٹن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے 'ٹیسٹ کیے گئے 1 ہزار 434 نمونوں میں سے 40 میں انفکشن پایا گیا تھا، جبکہ 1335 نئے نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے تھے'۔

انہوں نے بتایا 'اب تک مجموعی طور پر 8 لاکھ 1 ہزار 624 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوچکی ہیں جن میں سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4615 ہے'۔

سی ایم ایچ او نے بتایا 'آج 75 سالہ بوڑھی عورت اور تین 70 سالہ مرد سمیت چار کی موت ہوگئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب3415 متاثرہ افراد صحت مند ہوکر گھر چلے گئے۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 978 ہے۔ اس کے عالاوہ اب تک 4431 مشتبہ افراد کو شفایابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بھارت میں اب تک کووڈ-19 سے 5 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 16 ہزار 95 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.