ETV Bharat / state

اندور: 106 کورونا مریض ڈسچارج

اروندو ہسپتال کے 47، انڈیکس ہسپتال کے 50، چوئتھرام ہسپتال کے دو اور واٹر لیلی کے 7 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 5, 2020, 2:46 PM IST

اندور: 106 کورونا مریض ڈسچارج ہوئے
اندور: 106 کورونا مریض ڈسچارج ہوئے

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔

دراصل اندور شہر میں بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کو صحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق 'منگل کے روز 106 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ اروندو ہسپتال کے 47، انڈیکس ہسپتال کے 50، چوئتھرام ہسپتال کے دو اور واٹر لیلی کے 7 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت کے واقعات بھی کم ہورہے ہیں۔ انتظامیہ ہر علاقے کی نگرانی کر رہی ہے۔

حال ہی میں اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے رانی پورہ، نیا پورہ، ہاتھی پالا، سیونگیٹ گنج اور پلاسیہ علاقوں سے آشا کارکنان ، اے این ایم اور ڈاکٹر کی ساتھ میٹنگ کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ان متاثرہ علاقوں میں سانس کے مریضوں میں 95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اب صرف عام سردی کے مریض پائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 'شہر کے مختلف ریڈ زون ہسپتالوں میں کل 1132 کورونا سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ وہیں قرنطینی مراکز سے 81 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.