لداخ کے کمشنر سیکریٹری ریگزن سمفل نے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تسلیم کیا کہ خطے میں ایک اور نمونہ مثبت پایا گیا۔
اس مثبت نمونے کے ساتھ ہی لداخ میں کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد تین پہنچ چکی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص کو آئیسولیشن سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ان کے والد بھی اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اور اب ’’انکے اہل خانہ کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے چلتے سبھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔ وہیں دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا ہے۔