ETV Bharat / state

ہندواڑہ: کنویں کی صفائی کے دوران تین افراد بے ہوش - کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج

ہندواڑہ کے پہلدجی گاؤں میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے دو بھائی سمیت تین افراد بے ہوش ہوگئے، جن کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ہندواڑہ میں منقتل کردیا گیا ہے، ڈاکٹر کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Three persons fall unconscious while cleaning well in Pahaldaji Village
ہندواڑہ: کنویں کی صفائی کے دوران تین افراد بے ہوش
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:51 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سے تقریبا 13کلومیٹر دور پہلدجی گاؤں میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے دو بھائی سمیت تین افراد کی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

ہندواڑہ: کنویں کی صفائی کے دوران تین افراد بے ہوش

ذرائع کے مطابق پہلدجی گاؤں میں اپنے گھر پر ہی ایک کنویں کی صفائی کرنے کے لیے دو بھائی کنویں میں اترے تھے لیکن کنویں سے زہریلی گیس خارج ہونے کی وجہ سے دونوں بھائی محمد رفیق شیخ اور شبیر احمد شیخ ولد سبحان شیخ کنویں میں ہی بے ہوش ہوگئے اور جب ان کی مدد کے لیے امتیاز احمد کنویں میں گیا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا۔

ان تینوں کو بے ہوشی کی حالت میں کنویں سے نکالنے کے فورا بعد رشتہ داروں نے قریب کے ہیلتھ سینٹر میں منتقل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے انہیں ضلع اسپتال ہندواڑہ منقتل کردیا۔

ڈاکٹر اعجاز احمد نے بے بتایا کہ تینوں بچوں کو علاج شروع کردیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.