ETV Bharat / state

ہندوارہ میں 'منشیات کے مضر اثرات' کے عنوان پر سیمینار

جموں و کشمیر میں ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں 'کڈو ایسوسی ایشن' نے منشیات کے مضر اثرات کے عنوان پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔

drug de addiction
programme on drug de-addiction Kupwara
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 4:36 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:22 AM IST

نمائندے کے مطابق 'جموں اینڈ کشمیر کڈو ایسوسی ایشن' نے ہندوارہ میں واقع مرکزی دفتر میں منشیات کے حوالے سے ایک شعور بیداری اور آگہی پروگرام کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر نذیر مغل نے کہا کہ 'کھیل کود سے ہی منشیات کا خاتمہ اور صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔'

ہندوارہ میں سیمنار بعنوان ’منشیات کے مضر اثرات‘ منعقد

مقررین کا کہنا تھا کہ 'معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانا ناگزیر ہے۔'

منتظمین کے مطابق اگرچہ ان کی تنظیم نونہالوں کو مارشل آرٹ کی تربیت کے لیے معرض وجود میں آئی ہے۔ تاہم اگر معاشرے میں منشیات کی لت اسی طرح پھیلتی گئی تو نوجوان کھیل کود خصوصاً مارشل آرٹ کی جانب راغب نہیں ہوں گے۔

تقریب کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'نونہالوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے سے قبل وہ انہیں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اس لت سے دور رہ سکیں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سیمینار میں والدین کی شرکت بھی ناگزیر ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کر سکیں اور انہیں منشیات میں پھنسنے سے روک سکیں۔'

منتظین نے مستقبل میں اس طرح کی شعور بیداری مہم، سیمینار اور تقاریب کا اہتمام کرنے اور منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

تقریب میں طلبا، والدین اور ہندوارہ کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.