ETV Bharat / state

سیز فائر کی خلاف ورزی، خاتون زخمی

کئی دنوں کی خاموشی کے بعد حدمتارکہ پر گزشتہ رات ایک بار پھر گولیوں کی گونج دیکھنے کو ملی۔ پاکستان نے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 6:30 PM IST

پاکستانی فوج نے گزشتہ شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر کے حاجترہ گاؤں کی ایک خاتون کو گولی لگی۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثناء بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوج کا مؤثر جواب دیتے ہوئے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کئی دنوں کی خاموشی کے بعد حدمتارکہ پر گزشتہ رات ایک بار پھر گولیوں کی گن گرج دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں عسکریت پسندوں کے 3 معاون گرفتار

ادھر لوگوں نے ایک بار پھر مانگ کی کہ انہیں زیر زمین بنکر مہیا کئے جائے تاکہ وہ خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.