ٹی سی پی 17 بریگیڈ نوگام میں بدھ کی شب آگ کی ایک واردات میں قریب دو درجن دکانیں اور انیجینیرنگ سٹور خاکستر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاووسہ نوگام علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فوج کے 17 بریگیڈ میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'
آگ کی اس واردات میں کم سے کم 22 دکانیں اور فوج کا ایک اے ٹی ایم، پوسٹ آفس اور انجینئرنگ اسٹور خاکستر ہو گیا۔ تاہم فوج نے میڈیا کو مزید کوریج دینے کے لئے کیمپ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہو سکی۔