نیشنل کانفرنس کی جانب سے ہندوارہ کے مختلف علاقوں میں این سی لیڈر شفقت علی وٹالی کی سربراہی میں ایک ورکرس کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ وٹالی نے ورکرس پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں۔
اس موقع پر درجنوں ورکروں نے دوسری پارٹیوں کو خیر آباد کر کے نیشنل کانفرنس میں شرکت کی۔ وٹالی نے مختلف علاقوں میں ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مظبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں نیشنل کانفرنس ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے اور دفعہ تین سو ستر کی واپسی کا مطالبہ جاری رکھے گی۔