ETV Bharat / state

ڈگری کالج ہندواڑہ میں طلبہ کا احتجاج، سبھی کو داخلہ فراہم کرنے کا مطالبہ - طلبہ کا مستقبل

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ڈگری کالج ہندواڑہ کے احاطے میں طلبہ نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سبھی طلبہ کو داخلہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ڈگری کالج ہندوارہ میں طلبہ کا احتجاج
ڈگری کالج ہندوارہ میں طلبہ کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 5:12 PM IST

پیر کو ڈگری کالج ہندواڑہ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے بارہویں جماعت میں گذشتہ مہینے کامیاب قرار دیے گئے طلبا و طالبات نے احتجاج کیا۔

ڈگری کالج ہندوارہ میں طلبہ کا احتجاج

احتجاج کر رہے طلبہ نے کہا کہ انہیں ڈگری کالج میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں پرنسپل ڈگری کالج ہندوارہ نے بتایا کہ اعلیٰ حکام نے ڈگرلی کالج میں صرف 960 طلبہ کو داخلہ دیے جانے کا حکمنامہ صادر کیا ہے، جبکہ انہیں تقریباً دو ہزار کے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پرنسپل نے بتایا کہ میرٹ اور سبجکٹ کے حساب سے طلبہ کو داخلہ فارم اجرا کیے گئے۔

ادھر احتجاجی طلبہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جن طلبہ نے کم نمبرات سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا وہ کدھر جائیں گے؟‘‘

طلبہ نے محکمہ تعلیم سے ڈگری کالج میں طلبہ کی گنجائش میں اضافہ کرنے اپیل کی تاکہ ’’طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.