سرحدی قصبہ کرناہ میں جموں و کشمیر پولیس نے یاریبن، ہجیرہ علاقے میں قائم کیے گئے ناکے پر عمومی تلاشی اور چیکنگ کے دوران ایک شخص کی تحویل سے منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت نصیر احمد ولد محمد اسماعیل شیخ کے طور پر کی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی تحویل سے 2 کلو گرام ہیروئن کے پیکٹ بر آمد ہوئے۔
اس سلسلے میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوامی تعاون طلب کیا ہے۔