ETV Bharat / state

کپوارہ: گرلز مڈل اسکول میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 6:10 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ثقافتی پروگرام ’’کلا‘‘ میں مقامی طلبہ نے پینٹنگ، موسیقی اور گلوکاری سمیت مختلف مسابقوں میں شرکت کرکے اپنے جوہر دکھائے۔

کپوارہ: گرلز مڈل سکول میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام

ضلع کپوارہ کے گرلز مڈل اسکول، ووڈی پورہ میں ثقافتی پروگرام ’’کلا‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے قریب 100 طلبہ نے شرکت کی۔ ثقافتی پروگرام میں طلباء و طالبات کے لیے مختلف مسابقتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنے جوہر دکھائے۔

گرلز مڈل اسکول، ووڈی پورہ کے ہیڈماسٹر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد نوجوانوں کے ہنر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی پروگرام ’’کلا‘‘ میں طلبہ نے پینٹنگ، موسیقی اور گلوکاری سمیت مختلف مسابقوں میں شرکت کرکے اپنے جوہر دکھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک روزہ تقریب میں مقامی طلبہ نے جوش و جذبے سے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.