ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پیر کو سحری کے وقت میدان چوگل میں ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً تین دیگر دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
گر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، پولیس عملہ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کافی مشقت کی تاہم اس دوران چار دکانیں اور اس میں موجود املاک خاکستر ہوگئے۔
آگ کی اس واردات میں اگرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دکان مالکان کے مطابق دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔
مقامی باشندوں نے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔