ETV Bharat / state

NIA Attaches Kashmiri Trader’s 3 Properties: این آئی اے نے کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی جائیداد اٹیچ کی - شمالی کشمیر کے تارجر ظہور وٹالی پراپرٹی اٹیچ

معروف دینی اسکالر مولانا رحمت اللہ کو این آئی اے کی جانب سے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیے جانے کے محض پانچ روز بعد شمالی کشمیر کے تاجر ظہور وٹالی - جو اس وقت جیل میں ہیں - کی غیر منقولہ جائیداد کو اٹیچ کیا گیا۔ Zahoor Watli Properties Attached by NIA in North Kashmir

این آئی اے نے کی کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی جائیداد اٹیچ

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 11:28 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ہندوارہ علاقے میں مبینہ عسکریت پسندی فنڈنگ کیس میں جیل میں بند کشمیری تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی کی تین غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لیں۔ اس پیش رفت سے متعلق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وٹالی، جسے این آئی اے نے 2017 میں گرفتار کیا تھا، کی 13.3 مرلہ، 8.6 مرلہ اور 10.3 مرلہ اراضی، پیر کی صبح باغات پورہ، ہندوارہ میں این آئی اے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے منسلک (اٹیچ) کر دی۔

اٹیچ کی گئی اراضی پر این آئی اے کی جانب سے ایک نوٹس بھی چسپاں کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جائیداد این آئی اے نے ایک مبینہ عسکریت پسندی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ضبط کی ہیں جس کی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ این آئی اے نے خصوصی این آئی اے عدالت - پٹیالا ہاؤس کورٹس، نئی دہلی - کے احکامات پر اس کیس (RC-10/2017/NIA/DLI) کے سلسلے میں اس سال 31 مئی کو سرینگر کے باغات علاقے میں، گرودوارہ کے قریب، وٹالی کے گھر کو پہلے ہی منسلک کیا ہے۔

مزید پڑھیں: MMU on NIA Summon to Qasmi: مولانا رحمت اللہ کو این آئی اے کی جانب سے طلب کرنا قابل افسوس، متحدہ مجلس علما

قبل ازیں، شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک مشہور دینی مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ کے ناظم اور معروف مذہبی اسکالر مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو بھی پانچ روز قبل این آئی اے نے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ قاسمی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سرحدی ضلع راجوری کے ایک تعلیمی ادارہ الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ این آئی اے نے مولانا قاسمی سے سری نگر میں اپنے کیمپ آفس میں پوچھ گچھ کی۔ راجوری میں واقع الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بعض مالی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پوچھ تاچھ کی زد میں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.