اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے زچل دارہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانہ کو تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو پناہ گاہ کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد فورسز جائے وقوع پر پہنچی اور اسے تباہ کر دیا ہے۔
فورسز نے پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر دیا ہے، برآمد کیا گیا اسلحہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کر دیا تھا اور دھماکہ خیز مواد اور کھانے پینے کی اشاء برآمد کیا گیا تھا۔