اس فوجی کارروائی میں پانچ تا سات پاکستانی فوجی اور عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں بھارتی پولیس چوکیوں پر پاکستانی بیٹ اسکواڈ کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سلامتی فورسز کی کارروائی میں پانچ تا سات پاکستانی فوجی اور عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
راجیش کالیا کے مطابق پاکستان نے وادی میں امن کو تباہ کرنے اور امرناتھ یاتریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، بھارتی سلامتی فورسز کی کارروائی کے دوران پاکستان کی فیکٹریوں کے نشان والے اسنائپر رائفل، دھماکہ خیز اشیاء اور بارودی سرنگوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا جس سے ریاست میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں پاکستان کی پوری طرح ملی بھگت دکھائی دیتی ہے۔