ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے میال کرال پورہ علاقے میں جمعے کے روز ایک کنبے کے پانچ افراد نے کوئی جنگلی جڑی بوٹی کھائی جس کے کھانے کے بعد پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمسایوں نے انہیں سب ضلع ہسپتال کرال پورہ پہنچایا جہاں سے انہیں ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا۔
بے ہوش افراد کی شناخت عبدالغفار خان عمر 50 سال، جاوید احمد خان عمر 36 سال، معصومہ بیگم عمر 35 سال، باسط مجید عمر 12 سال اور حامد مجید عمر 10 سال کے بطور ہوئی ہے۔
ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ جو جنگلی جڑی بوٹی ان لوگوں نے کھائی ہے وہ شاید زہریلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاج چل رہا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔