کپواڑہ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار حادثاتی گولی لگنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی ضلع صدر کپواڑہ عبدالرحمن لون کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گول نکلی جو اس کے جسم میں پیوست ہوئی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی اہلکار کی شناخت بکرم شرما کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خود کشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے گھر سے دور رہنے اور مسلسل دباؤ میں رہنے کی وجہ سے آئے دن خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے 2019 کے سالانہ رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے 19 ارکان مبینہ طور پر خودکشی سے ہلاک ہوئے جبکہ تین اہلکار ضلع ادھم پور میں برادرانہ کشی میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Three Sisters Attempt Suicide, one Dead: تین لڑکیوں نے ایک ساتھ دریا میں چھلانگ لگائی، ایک کی موت
(یو این آئی)