ETV Bharat / state

مژھل انکاؤنٹر: آرمی نے اسلحہ، کرنسی برآمد کی، آپریشن جاری

اس خونین تصادم میں ایک آرمی افسر سمیت چار اہکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تصادم میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 8:04 AM IST

جموں و کشمیر میں شمالی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے خلاف بی ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے دو اے کے رائفلیں، دو میگزین، 60 راؤنڈ گولیاں، ایک پستول، ایک ریڈیو سیٹ اور پچاس ہزار روپے بھارتی کرنسی برامد کئے۔

آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ مژھل سیکٹر میں جائے تصادم سے دو اے کے رائفلیں اور ان کی 60 گولیاں، ایک پستول اور اس کے دو میگزین، 29 گولیاں، ایک ریڈیو سیٹ اور پچاس ہزار بھارتی روپے برامد کئے گئے۔

اس سے قبل اس خونین تصادم میں ایک آرمی افسر سمیت چار اہکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تصادم میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر شدید تصادم: چار سیکیورٹی اہلکار اور 3 عسکریت پسند ہلاک

دفاعی ترجمان نے کہا کہ اتورا اور سنیچر کی درمیانی شب میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد وہاں تصادم شروع ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.