ETV Bharat / state

Pharmacies Sealed in Kulgam: ایکسپائر ادویات فروخت کرنے پر دو میڈیکل اسٹورز سیل

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 2:20 PM IST

کولگام کے تحصیلدار بلال احمد نے بتایا کہ میڈیکل اسٹورز کی جانب سے معیاد ختم ہونے والی ادویات(ایکسپائر دوائیں) فروخت کرنے کے بعد میڈیکل شاپس سیل کر دی گئیں اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ Two pharmacies sealed in Kulgam

معیاد ختم ہونے والی ادویات فروخت کرنے پر دو دکانیں سربہ مہر

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دواؤں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود اسے فروخت کرنے سے متعلق معاملے میں کولگام کے تحصیلدار بلال احمد نے ایس ڈی پی ہیڈ کواٹر جی ایم بٹ اور ایس ایچ او کولگام کے ہمراہ میڈیکل شاپز پہنچے اور وہاں دوائیوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان دکانوں کو سیل کر دیا۔ Pharmacies Sealed for Selling Expired Medicines کولگام کے تحصیلدار بلال احمد نے بتایا کہ میڈیکل اسٹورز کی جانب سے معیاد ختم ہونے والی ادویات(ایکسپائر دوائیں) فروخت کرنے کے بعد میڈیکل شاپس سیل کر دی گئیں اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. Two pharmacies sealed in Kulgam

کولگام میں معیاد ختم ہونے والی ادویات فروخت کرنے پر دو دکانیں سربہ مہر

قبل ازیں ایک دیگر میڈیکل شاپ کو ایک شخص کی وائرل ویڈیو کے بعد بند کر دیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دکاندار میعاد ختم ہونے والی ادویات فروخت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کولگام میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر ایک معمر شہری نے احتجاج کرتے ہوئے 'ڈرگ مافیا' کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ محمد ایوب رینہ نامی ایک معمر شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'نقلی، غیر معیاری اور ایکسپائر ادویات فروخت کرنے والے کیمسٹ نہ صرف لوگوں کو لوٹ رہے ہیں بلکہ غریب اور مفلس عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔‘‘ Elderly Man Staged Protest against Kulgam Chemist

یہ بھی پڑھیں : Chemist Accused of Selling Expired Drugs: ’زائد المعیاد دوائی فروخت کرنے والے کیمسٹ کے خلاف کارروائی کی جائے‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.