ہمارے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لئے کولگام پولیس نے دو منشیات اسمگلروں کو کیا گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ چیزیں برآمد کی۔
کولگام پولیس نے ہڈیگام کراسنگ کے قریب ناکہ قائم کیا جس کی سربراہی ایس ایچ او کررہے تھے۔ انہوں نے مشکوک حالات میں گھومتے ہوئے دو افراد کو تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان افراد سے 15 گرام ہیروئن اور 350 گرام چرس برامد کیا گیا۔
منشیات فروشوں کی شناخت ہلال احمد میر ولد عبدالرشید میر اور شاہنواز احمد زرگر ولد اسد اللہ زرگر ہوئی ہے اور دونوں اوکے کولگام کے رہنے والے ہیں۔
ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 22/2021 U / S 8/20 کے 21 NDPS ایکٹ پولیس تھانہ کولگام میں درج کیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور سماج دشمن عناصر کی اطلاع پولیس کو دے۔