ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے ایک اور موت: کولگام میں بندشیں مزید سخت

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہونے کے بعد ضلع بھر میں بندشیں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔

author img

By

Published : May 26, 2020, 3:10 PM IST

کورونا وائرس سے ایک اور موت: کولگام میں بندشیں مزید سخت
کورونا وائرس سے ایک اور موت: کولگام میں بندشیں مزید سخت

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک اور موت کے بعد ضلع کولگام میں بندشوں کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ اسکول و کالج مقفل۔

انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے شخص کو جی ایم سی اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں سرینگر کے اکسمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو کو فون پر بتایا کہ ’’مریض بخار اور سانس لینے کی تکلیف کے بعد بھرتی کیا گیا تھا اور وہ نمونیا کے عارضے میں مبتلا ہو چکے تھے۔‘‘

پروفیسر جان نے مزید کہا کہ متوفی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں علیحدہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اور منگل کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

ضلع کولگام میں کورونا وائرس کی وجہ سے 4 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ اموات سرینگر ضلع میں ہوئیں

دریں اثنا، جموں و کشمیر میں 34 مزید مثبت کیس درج ہونے کے بعد مجموعی تعداد 1702 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.