ETV Bharat / state

کولگام میں اضافی بجلی بلوں کے خلاف احتجاج

Protest Against PDD in Kulgam: ضلع کولگام کے آری گتنو علاقے کے باشندوں نے بجلی بلوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2014 میں تباہ کن سیلاب کے بعد سے ان کے حالات اچھے نہیں ہوئے ہیں۔ اس درمیان اضافی بجلی بلوں کی وجہ سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اڈی گتنو کولگام میں اضافی جلی بلوں کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 12:40 PM IST

کولگام میں اضافی بجلی بلوں کے خلاف احتجاج

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے آری گتنو علاقے کے رہنے والے باشندوں نے کہاکہ دوسرے علاقوں میں 350 سے 550 روپے ماہانہ ادا کر رہے ہیں۔ وہیں ٹیرف میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ اب انہیں ماہانہ 1300 روپے سے زائد ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی باشندہ نے کہا کہ ہم پہلے ہی 2014 کے سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جس نے ہمارے مکانات کو مکمل طور پر بہا دیا، غربت اور محدود وسائل کے باوجود لوگوں کی اکثریت کی روزی روٹی بھی چھین لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم نے کون سی غلطی کا ارتکاب کیا ہے کہ PDD ہمیں مہنگے بل بھیج رہا ہے۔ یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ادھر محکمہ بجلی کے مطابق پورے ریاست میں بجلی کا نیا ٹیرف جاری ہوا ہے تاہم کہا کہ اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ میں برفباری میں کمی سے سیاح مایوس

ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس ضمن میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری پریشانی کچھ حد کم ہو سکیں۔اضافی بجلی بلوں کی وجہ سے ان کے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.