ETV Bharat / state

کولگام میں منشیات فروشی کے الزام میں 4 افراد گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر تلاشی کارروائی کے دوران منشیات سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کولگام میں منشیات فروشی کے الزام میں 4افراد گرفتار

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 6:28 PM IST

منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کولگام پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے میر بازار چوک میں پولیس نے ناکہ کے دوران ایک کار زیر نمبر JK01AD 1930 کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرکے ممنوعہ فکی سمیت گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔

پولیس ذرائع نے گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت اعجاز احمد صوفی ولد بشیر احمد صوفی ساکنہ خمینی چوک سرینگر کے طور پر کی ہے۔

کولگام پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 35/2021 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع میں ایک اور کارروائی کے دوران نسو بدرا گنڈ میں گاڑی زیر نمبر PB29x 3438 کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران 3.5 کلو گرام فکی ضبط کی ہے۔

پولیس نے گاڑی کو ضبط کر کے اس میں سوار گرپیت سنگھ ولد جگتار سنگھ، بلجیت سنگھ ولد رولٹار سنگھ اور بنارسی داس ولد نرنجن سنگھ ساکنان روپار پنجاب کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ایک منظم مہم چھیڑی گئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.