کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں سرینگر جموں قومی شاہراہ کے اطراف میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں شجر کاری مہم کے تحت جنگلاتی اراضی، کریواز، سرکاری دفاتر اور نجی و گورنمنٹ اسکولز اور کالجز کے صحنوں میں شجر کاری مہم انجام دی جا رہی ہے۔ شجر کاری مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سرینگر جموں شاہراہ کے اطراف میں ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ Srinagar Jammu Highway Plantation Drive
شجر کاری مہم کے تحت سرینگر جموں شاہراہ کے ارد گرد قریب ساٹھ ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ پودے کی تنصیب کے لیے مامور مزدوروں کا کہنا ہے کہ جواہر ٹنل کے قریب تک شجر کاری انجام دینے میں انہیں قریب ایک ہفتہ لگے گا۔ ادھر، شجر کاری مہم کے حوالہ سے ماہرین کا ماننا ہے کہ ’’زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم انجام دینے سے گلوبر وارمنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔‘‘ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہائی وے پر کیپرس نامی درخت لگانے سے ماحولیات کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ درخت بارہ ماہ سر سبز رہتا ہے۔Plantation Drive in Kulgam
قابل ذکر ہے کہ محکمہ جنگلات اور سوشل فارسٹری کی جانب سے رواں برس دس لاکھ سے بھی زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Plantation Drive in Tral: ترال میں شجرکاری مہم