ETV Bharat / state

خاتون پرپولیس کا مبینہ تشدد، کولگام میں دھرنا - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دیوسر علاقے سے آئے ہوئے باشندوں نے کولگام اسپتال روڈ پر دھرنا دیکر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی مبینہ مارپیٹ، کولگام میں دھرنا
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:52 PM IST

احتجاجیوں نے پولیس پر خاتون کی مار پیٹ کا الزام عائد کیا۔ جس کے بعد انہوں نے سڑک پر احتجاج کرکے پولیس اور محکمہ مال کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی مبینہ مارپیٹ، کولگام میں دھرنا

احتجاج کے سبب کئی گھنٹوں تک ٹریف کی آمد و رفت متاثر رہی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرہ کی دختر کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں پانی کی پائپ کو لیکر تنازعہ شروع ہوا تھا۔

انہوں نے فریق مخالف پر پولیس کو رشوت دینے کا الزام عائد کیا۔

انکا کہنا تھا کہ انکے والد اور بیٹے سے ’’تھانے میں بلا کر جبراً کاغذ پر دستخط لیے گئے۔‘‘ جس کے بعد انکی والدہ تھانے پہنچیں اور سب انسپکٹر سے انصاف کی دہائی دی۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس نے انکی والدہ کی شدید مارپیٹ کی اور دیگر افراد کو تھانے میں بند کر دیا۔

اس واقعے کے خلاف دیوسر کے باشندوں نے دیوسر کے سب انسپکٹر، پٹواری اور تحصیلدار پر انکے ساتھ زیادتی اور فریق ثانی سے رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کولگام پولیس کی جانب سے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھروسہ دینے کے بعد انہوں نے احتجاج بند کر دیا۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے دیوسر پولیس اسٹیشن سے معاملے کی نسبت رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’احتجاج کر رہے کنبے نے پولیس اسٹیشن میں ایک افسر کو دبوچا اور اس کا زد و کوب کیا جس کے بعد وہاں ہاتھا پائی ہوئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس معاملے میں احتجاجیوں کے خلاف بھی پولیس اہلکار کی مار پیٹ کا معاملہ درج کرکے کچھ افراد زیر حراست ہیں اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔‘‘

Intro:لاش کی صورت میں کولگام میں درنا۔روڈ بند

Body:جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج علاقے دیوسر کے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے ضلح اسپتال روڈ پر درنا دیا اور کئ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقلو حمل متاثر کردی۔دراصل کچھ دن قبل دو کمبے کے درمیان پانی کی وجہ سے لڑائی ہوئی جس کے بعد پولیس میں معاملہ درج کیا گیا۔وہی مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ ایک کمبے کو پولیس اسٹیشن میں بلایا گیا جس کے بعد وہاں ایک خاتوں راجہ بیگم زوجہ محمد رمضان کو زد کوف کیا۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ وہاں محکمے مال۔پولیس۔و دیگر عملے نے دوسرے گھر سے رشوت لیا جس کی وجہ سے ایک غریب کو زد کوف کیا گیا۔احتجاجوں نے خاتوں کی مار پٹھایی کو لیکر آج ضلح اسپتال کولگام روڈ پر زخمی شدہ خاتوں کو روڈ پر بٹھایا اور الزام عاید کیا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہویی۔وہی پولیس موقے پر آئی اور احتجاجوں کو بروسہ دیا کہ وہ معاملے کی تحقت سہی طریقے سے کریں گے۔اس دوران ائ۔ٹی۔وئ۔بھارت نے دیوسر پولیس اسٹیشن کے آفسر سے بات کی انہوں نے کہا کہ روڈ پر آئے ہوہے کمبے نے پولیس اسٹیشن میں ایک آفسر کو دبوجا اور اس کی مار پٹھایی کی جس کے بعد وہاں پر قائم پولیس اہلکاروں نے مار پٹھایی کی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسے میں احتجاجوں کے خلاف بھی پولیس اہلکار کی مار پٹھایی کو لیکر پرچہ درج کیا گیا اور کئ افراد بند بھی ہیں۔

Conclusion:تنویر وانی کولگام
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.