جموں و کشمیر میں تازہ برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔
برفباری کی وجہ سے قومی شاہراہیں بند ہیں۔
وادی کشمیر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو ہونے والی تازہ برف باری سے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہیں۔
جب کہ درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کے واقعات پیش آنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔
تازہ برف باری اور بارش کے نتیجے میں تین سو کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر جگہ جگہ مٹی کے تودے گر گئے ہیں۔
اس کے نتیجے میں وادی کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کو جوڑنے والی اس واحد موسمی شاہراہ کو ایک بار پھر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
کولگام میں درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے کے نتیجے میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے ضلع کولگام میں برف باری ہٹانے والی 14 مشینوں کو لایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ایک کنٹرول روم بھی قائم گیا ہے۔