ETV Bharat / state

کشمیر: بینک گارڈ سے ہتھیار چھیننے کی کوشش، سیکورٹی گارڈ نے کی ہوائی فائرنگ - kashmir

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں اُس وقت جموں وکشمیر بینک کے سیکورٹی گارڈ نے ہوا میں گولیاں چلائیں جب ایک مقامی نوجوان نے جھگڑے کے بعد ان سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔

bank
کشمیر: بینک گارڈ سے ہتھیار چھیننے کی کوشش، سیکورٹی گارڈ نے کی ہوائی فائرنگ
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 8:48 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے چوگام علاقے میں واقع جموں و کشمیر بینک میں تعینات سیکورٹی گارڈ اور ایک مقامی نوجوان کے مابین تلخ کلامی کے بعد مقامی نوجوان نے دیگر ساتھیوں کی مدد طلب کی جس پر بینک گارڈ نے ہوا میں فائرنگ کی۔

گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد کولگام پولیس موقعے پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد ایس ایس پی کولگام نے بتایا کہ ’’تو تو میں میں ہونے کہ وجہ سے بینک گاڈ نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’مقامی نوجوان اسلحہ چھیننے کی غرض سے نہیں آیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے لڑائی جھگڑے کی نسبت سے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی نے اس واقعے کو ایک مقامی جھگڑے سے تعبیر کرتے ہوئے اسکے کسی عسکری تنظیم سے وابستہ ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.