ETV Bharat / state

Kulgam NC Party Meet جیلوں میں قید نوجونوں کو رہا کیا جائے، این سی - جیلوں میں نظر بند نوجوانوں کی رہائی

نیشنل کانفرنس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منعقدہ پارٹی کنونشن کے دوران مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر کے باشندوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ National Conference Holds Party meet in Kulgam

نیشنل کانفرنس کی جانب سے موہن پورہ، کولگام میں پارٹی کنونشن منعقد

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 5:27 PM IST

نیشنل کانفرنس کی جانب سے موہن پورہ، کولگام میں پارٹی کنونشن منعقد

کولگام: نیشنل کانفرنس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے موہن پورہ میں پارٹی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں این سے کے ترجمان اعلیٰ عمران نبی ڈار سمیت دیگر لیڈران و کارکنان اور مقامی پارٹی حامیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ لیڈران نے عوام کو یقین دلایا کہ پی اے جی ڈی (گپکار الائنس) خاص کر نیشنل کانفرنس عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور ’’چھینے گئے حقوق کو واپس لوٹانے‘‘ کے لیے پُر عزم ہے۔

پارٹی کنونشن کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے این سی کے ترجمان اعلیٰ عمران نبی ڈار نے مرکزی سرکار سے یہاں کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مقامی نوجوان معمولی کیسوں میں جموں و کشمیر سمیت بیرون ریاستوں کی جیلوں میں نظر بند ہیں جن کی رہائی کے لیے حکومت کو راہ ہموار کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’آل پارٹی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم سمیت مرکزی وزیر داخلہ نے بھی لیڈران کو یقین دلایا تھا کہ جیلوں میں قید سیاسی نظر بندوں کی رہائی کے حوالہ سے غور و خوض کیا جائے گا تاہم ابھی تک ایسا ممکن نہ ہوسکا۔‘‘ انہوں نے مرکزی لیڈران کے ’’دلی کی دوریاں اور دل کی دوریاں‘‘ کم کرنے کے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر کے باشندوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی پُر زور اپیل کی۔

ایل جی انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈار نے کہا: ’’یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مختلف ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں جس کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی۔‘‘ ڈار کے مطابق ’’حصول روزگار سے پریشان یہاں کے نوجوان منشیات کے عادی ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کو منشیات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ اگر یہاں کی زمین اور نوکریاں یہاں کے ہی پشتینی باشندوں کے لیے مخصوص رکھی جائیں گے تو نوجوان سماج دشمن سرگرمیوں کی طرف مائل نہیں ہوں گے۔‘‘

دفعہ 370کی تنسیخ کے حوالہ سے ڈار نے کہا: ’’خصوصی آئینی حقوق کی تنسیخ کے وقت ہم نے متنبہ کیا تھا کہ یہاں کی زمین اور نوکریں محفوظ نہیں رہیں گی، بالکل ایسا ہی ہو رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.