ETV Bharat / state

کولگام: منشیات فروشی کے الزام میں چھ افراد گرفتار - پولیس اسٹیشن دیوسر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ مقامات پر منشیات ضبط کرکے چھ اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 5:46 PM IST

کولگام پولیس نے دیوسر علاقہ میں دو منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 18 کلوگرام فکی بر آمد کی ہے۔

گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت حازق احمد راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکنہ سوپٹ قاضی گنڈ اور جتیندر سنگھ ولد مکن سنگھ ساکنہ گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر 08/2021 U / S 8 / 15،29 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن دیوسر میں درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ادھر قاضی گنڈ میں پولیس پارٹی نے نیپورہ کراسنگ پر چیکنگ کے دوران ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر۔ HR60P-6076 () کو روک کر اسکی تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران تین تھیلے برآمد کیے گئے جن میں چالیس کلو وزنی مشکوک مادہ کو ضبط کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ 'آخر یہ گھوڑے کس کے ہیں؟'

پولیس نے کار میں سوار چاروں افراد کو حراست میں لے لیکر ممنوعہ شئی سمیت گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت رویپال ولد گلجاری رام ساکنہ چوگاون جالندھر، گورندر سنگھ ولد کولگیپ سنگھ ساکنہ گوداولی جالندر، ریشپال سنگھ ولد راگوناتھ سنگھ ساکنہ کد پتنی ٹاپ اور سکھویندر کمار ولد گلزار رام ساکنہ چوگاوان جالندر کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں بھی معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 37/2021 U / S 8/15 NDPS ایکٹ تھانہ قاضی گنڈ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے چوکنا رہنے اور منشیات سے متعلق کسی بھی خبر یا سرگرمی کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.