ETV Bharat / state

کولگام پولیس کی خصوصی کارروائی، 150گاڑیاں ضبط - گاڑیوں کے دستاویز

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے خصوصی کارروائی کے دوران بغیر این او سی (NOC) و دیگر کاغذات کے قریب 150گاڑیوں کو ضبط کیا۔

کولگام پولیس کی خصوصی کارروائی، 150گاڑیاں ضبط

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 6:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قریب 150گاڑیوں کو ضبط کیا۔

کولگام پولیس کی خصوصی کارروائی، 150گاڑیاں ضبط

کولگام پولیس نے ضلع کے چولگام بائی پاس پر ایک ناکہ قائم کیا جس دوران گاڑیوں کے دستاویز چیک کیے گئے۔ پولیس نے غیر مقامی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی۔ چیکنگ کے دوران این او سی (NOC) سمیت دیگر دستاویز چیک کیے گئے۔

این او سی نہ ہونے صورت میں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کولگام پولیس کو ضلع میں دیگر ریاستوں سے صحیح کاغذات خصوصا این او سے کے بغیر ہی یہاں لایا جاتا ہے، جس کے بعد پولیس نے خصوصی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پیر کو قریب 150گاڑیوں کو ضبط کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر نے ایک حکمنامے میں بیرون ریاستوں سے خرید کر لائی گئی گاڑیوں کا جموں وکشمیر میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بیرون ریاستوں کی ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا جو کہ یہاں رجسٹر نہیں ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.