کولگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے مخصوص اطلاع پر امان پورہ، قاضی گنڈ علاقہ میں 5 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ امان پورہ قاضی گنڈ میں مخصوص اطلاع پر رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر 5 قمار بازوں - روف احمد آہنگر ولد محمد رمضان آہنگر، گلزار احمد شیخ ولد غلام رسول، عمران احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ اور محمد ادریس نائیکو ولد ولی محمد نائیکو ساکنان کاترن کولگام اور طارق احمد شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکنہ آکھرن میر بازار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے داؤ پر لگی 9020 کی رقم کو بھی ضبط کرکے ایک کیس 48/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔