وادی میں دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک مرتبہ پھر نمایاں کارکردگی کی ہے، وہیں متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے امتحانات میں صد فیصد نمبرات بھی حاصل کیے ہیں۔
وادی میں 17 طلبا نے پوزیشن حاصل کی ہیں جس میں ضلع کولگام کی سیرت بشیر نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کر کے اپنے گاوں اور اسکول کا نام روشن کیا ہے، کولگام کے کشمیر پبلک اسکول میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے 5 پوزیشن حاصل کی ہیں جن میں سے 3 لڑکیاں ہیں۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا ہے، والدین کے مطابق ان کی ماہانہ آمدنی اگرچہ بہت کم ہے، تاہم اسکول انتظامیہ نے انہیں فیس کے معاملے میں کبھی بھی پریشان نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان کے بچوں کے تعلیمی سال ضائع نہیں ہوئے اور امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔