ETV Bharat / state

Grenade Throwing Case کولگام گرینیڈ حملے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ سمیت گرفتار،پولیس

سکیورٹی فورسز نے کولگام کے یاری پورہ میں چوک میں 24 مئی 2022 کو ایک گرینیڈ حملہ کرنے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس گرینڈ حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

four-militant-associates-involved-in-kulgam-grenade-attack-arrested-police
کولگام گرینیڈ حملے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ سمیت گرفتار،پولیس
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 6:09 PM IST

کولگام: جنوبی ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز نے گرینیڈ حملے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے ضبط کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 24مئی 2022 کو یاری پورہ مین چوک میں پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تاہم نشانہ چوک جانے کے باعث گرینیڈ لوگوں کی بھیڑ میں زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 عام شہری زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران کولگام پولیس اور فسٹ آر آر نے مشترکہ آپریشن کے دوران چار عسکریت پسند معاونین جن کی شناخت ناصر نبی ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن گنڈ چہل فرسل ، عاقب مجید گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بڈرو یاری پورہ ، محمد عباس ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن گنڈ چھل فرسل اور زاہد احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کوکر گنڈ یاری پورہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔

مزید پڑھیں: Kulgam Grenade Attack کولگام گرینیڈ حملے میں زخمی اہلکار ہلاک

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران گرفتار شدگان کے گرینیڈ حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں پتہ چلا ہے۔پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین، ایک گرینیڈ ، چودہ پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.