ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت ایجاز بٹ نے منگل کو جن ابھیان کے تحت نالہ ویشو پر باندھ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
سنہ 2014کے تباہ کن سیلاب نے جہاں وادی کشمیر میں تباہی مچا دی تھی وہیں نالہ ویشو کے آس پاس کے علاقے بھی زیر آب آگئے تھے جس کے بعد مقامی باشندوں کی جانب سے پانی کے تیز بہائو کو روکنے کے لیے باندھ کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
منگل کو ڈی سی کولگام نے جن ابھیان کے تحت اشتھل کے مقام پر باندھ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کولگام نے کہا کہ 50فٹ اونچے باندھ کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 28لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں باندھ اور پُل کے بعد دیگر ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے جن میں کھیل کا میدان اور کمیونٹی ہال قابل ذکر ہیں۔