ETV Bharat / state

Gang of Thieves Busted : نقب زنوں کے گروہ کا پردہ فاش، 7افراد گرفتار - لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد

کولگام پولیس نے چوروں کی ایک گینگ کو بے نقاب کرکے سات افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں ایک کم عمر بھی شامل ہے۔

نقب زنوں کے گروہ کا پردہ فاش، 7افراد گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 3:02 PM IST

کولگام (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چوروں کی ایک گینگ کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی بے نقاب کرکے 7 نقب زنوں کو گرفتار کرکے کم از کم 10 سے 12 لاکھ روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کولگام پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چوری، نقب زنی سے متعلق کئی شکایتیں موصول ہونے پر متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے ایس پی ہیڈ کوارٹرز غلام محمد بٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

کولگام پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ایان شمیم ولد محمد شمیم حلوائی ساکن بجنور، یو پی حال رنگریز پورہ کولگام کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔ کولگام پولیس کے مطابق ’’دوران پوچھ تاچھ ایان شمیم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ جرم مزید 6 افراد - جن کی شناخت شاہد شیخ ولد محمد جاسم شیخ ساکنہ دہلی حال سری نگر، فرمان احمد ولد حنیف انصاری ساکنہ بجنور یو پی، محمد عامر ولد محمد یاسین ساکنہ یو پی، مدثر حبیب ولد حبیب اللہ میر ساکن شالی پورہ سوپور، بہر عالم ولد منی احمد ساکنہ یو پی کے طور پر ہوئی ہے - کے ساتھ مل کر انجام دیا۔‘‘ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان سات افراد میں ایک کم عمر بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: A Gang of Thieves Exposed in Tral: ترال میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش

پولیس ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے سبھی افراد کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا جہاں انہوں نے چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔ کولگام پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے ان گرفتار شدگان کے انکشاف پر لاکھوں روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور بر آمدگی متوقع ہیں۔ ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کاررروائی کی سراہنا کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.