ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کھیر بھوانی تقریبات منسوخ - mela kheer bhawani

کشمیر میں 30 مئی کو جیشت اشٹمی کے موقع پر وادی کے مختلف مقامات پر منائی جانے والی ’’کھیر بھوانی‘‘ کی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: کھیر بھوانی تقریبات منسوخ
کورونا وائرس: کھیر بھوانی تقریبات منسوخ
author img

By

Published : May 26, 2020, 9:44 PM IST

وادی کشمیر میں پنڈتوں کی متعدد مذہبی تنظیموں نے 30 مئی کو جیشت اشٹمی کے موقع پر وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر ماتا کھیر بھوانی کی اس سال کی تقریبات کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈائون کی وجہ سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پروبندک کمیٹی، کھیر بھوانی منزگام اور دیوسر نے کووِڈ19 کے پیش نظر اور حکومت کی ہدایات کا پاس رکھتے ہوئے 30 مئی کو کھیر بھوانی کے سلسلے میں ہَون، یاترا سمیت سبھی طے شدہ تقاریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

’’اگر حالات اجازت دیں گے تو اگلے ماہ ہونے والی تقاریب میں ہون کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کمیٹی کے صدر کلدیپ رینہ نے کیا۔

انہوں نے عقیدت مندوں سے گزارش کی کہ وہ تمام رسومات ادا کرکے تہوار کو اپنی اپنی رہائش گاہوں پر ہی منائیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے ’’مندر میں تعینات سیکورٹی فورسز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سپتیامی یعنی 29مئی سے ہی پوجا، ہَون اور کھیر کا مندر میں ہی اہتمام کریں۔‘‘

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون اور سماجی دوری کے سرکاری احکامات کے وجہ وے سماجی، سیاسی و دیگر مذہبی اجتماعات و قدیم روایات یکے بعد دیگرے منسوخ ہوتی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.